مسلم دنیا

ترکی نے شام میں فوجی کیمپ پر فضائی حملہ کیا

دمشق، 8 اکتوبر (بصیرت نیوز سروس / اسپوتنك) ترکی نے شام کے صوبہ الحسکہ میں سکیورٹی فورسز کی عرب كرد اکائی کے فوجی ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ’’ترکی کے جنگی طیاروں نے الملكيہ شہر میں واقع كرد سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کیا ‘‘۔ كرد سکیورٹی فورسز نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ امریکہ نے شمالی شام میں ترکی سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز کو واپس بلا لیا ہے جو کرد حامیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ۔اس کے علاوہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی فورس کو شمالی شام سے واپس لے جا رہاہے جہاں ترکی نے كرد سکیورٹی فورسز کے خلاف فوجی مہم کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker