اخبارجہاں

جرمنی میں کئی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 17 افراد زخمی

فرینکفرٹ، 8 اکتوبر ( بصیرت نیوز سروس /ژنہوا) جرمنی کے شہر لمبرگ میں پیر کی رات ایک ٹرک نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص نے پیر کی شام کو تقریباً پانچ بجے ایک ٹرک کو چرایا اور کچھ ہی دیر بعد اس نے کئی گاڑیوں میں ٹکر مار دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور سمیت 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک کی حالات نازک ہے۔
پولیس نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو حادثے کے بعد گرفتار کر لیا گیا اور زخمی ہونے کی وجہ سے ایمبولینس میں اس کا علاج بھی کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کو ان جیسے واقعات کے سلسلہ میں مستعد اور چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker