ہندوستان

دہلی حکومت نے سبسڈی والے پیاز کی زیادہ سپلائی کی ہدایت دی

نئی دہلی، 7اکتوبر (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) دہلی حکومت نے پیر کو فوڈ اینڈ سول سپلائی محکمہ اور دہلی اسٹیٹ سول سپلائز محکمہ کونوراتر کے ختم ہونے کے بعد مانگ بڑھنے کی امید کے پیش نظر سبسڈی والے پیاز کی زیادہ سپلائی کی ہدایت دی، وزیراعلی اروند کیجریوال کی صدارت والی میٹنگ میں انہوں نے پیاز کی فروخت کے لئے گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ ہر کارپوریشن علاقہ میں ایک اور اسمبلی حلقہ میں پیاز کی چار سے چھ گاڑیاں ہونی چاہئی
وزیراعلی نے فوڈ اینڈ سول سپلائی کمشنر کو ریاست میں پیاز کی کالابازاری روکنے کے لئے باقاعدگی سے معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے انفورسمنٹ ٹیم کے حکام کو پیاز کی کالابازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker