ہندوستان

امریکی کانگریس کمیٹی نےہندوستان سے کشمیر میں مواصلاتی پابندیاں ہٹانے کی اپیل کی

نئی دہلی، 8 اکتوبر ( بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے سے متعلق جاری ایڈوائزری کو ہٹانے کے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی ہدایت کے کچھ ہی گھنٹوں بعد غیر ملکی معاملات کی امریکی کانگریس کمیٹی نے ہندوستان سے وادی میں ’مواصلاتی پابندیوں‘ کو ہٹانے کی یہ کہتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس سے لوگوں کی زندگی پر ’تباہ کن اثرات‘ مرتب ہو رہے ہیں ۔کمیٹی نے ٹویٹ کیا’’کشمیر میں ہندوستان کی مواصلاتی پابندیوں سے کشمیریوں کی روزمرہ زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ ہندوستانی کے لئے یہ وقت ان پابندیوں کو ہٹانے اور دیگر ہندوستانی شہریوں کی طرح ہی كشمير یوں کو مساوی حقوق اور خصوصی مراعات فراہم کرنے کا ہے ۔ واضح ر ہے کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 منسوخ کر دیا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا ۔ اس کے بعد سے کشمیر میں ہڑتال جاری ہے اور احتیاطی طور پر مواصلات کے ذرائع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ ہندوستان کا ’اندرونی معاملہ‘ ہے ۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ گڑبڑی پھیلانے سے پاکستان کو روکنے کے لئے احتیاطاََ وادی میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker