ہندوستان

دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں سب کچھ ٹھیک، شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں، افواہوں پر دھیان نہ دیں

 

ممبئی : 9 اکتوبر(ذرائع /بصیرت آن لائن)
ہندوستان کی ممتاز دینی درسگاہ، صوبہ اترپردیش کے دارالحکومت، لکھنؤ، میں واقع اسلامی یونیورسٹی دارالعلوم ندوۃ العلماء میں صورت حال بالکل معمول کے مطابق ہے. معتبر ذرائع کے مطابق، ادارے نے صرف ایک استاد کا تدریسی گھنٹہ ختم کردیا ہے. اور یہ ہر ادارے کی انتظامیہ کا کلی اختیار ہوتا ہے. اس ادنی سی بات کو لے کر، کچھ شرپسند عناصر، سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کررہے ہیں. اور اس انداز سے معاملہ کو پیش کررہے ہیں، گویا کہ العیاذ باللہ وہاں پتھر بازی اور گھمسان کی جنگ جاری ہے. اس لیے محبین اور خیر خواہان ادارہ کو ان شرپسند عناصر سے محتاط رہنے کی ہدایت نہ صرف ضرورت ہے. بلکہ ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے.

معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، کچھ لوگوں کو ادارہ سے زیادہ شخصیت سے محبت ہے اور وہ لوگ اپنے من موافق موقف سوشل میڈیا پر، نشر کرکے، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں. جب کہ انہیں ادارے کی عظمت کا خیال ہر حال میں رکھنا چاہیے. اور ادارے کی عزت پر داغ لگانے سے باز آنا چاہیے.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker