ہندوستان

رافیل پر سوالوں کے جواب اب بھی نہیں ملے :کانگریس

نئی دہلی ،9اکتوبر(بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) فرانس سے منگل کے روز ہندستان کو پہلا رافیل جنگی طیارہ مل جانے کے باوجود کانگریس کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی صلاحیت کے تعلق سے کوئی شبہ نہیں ہے؛ لیکن اس سے متعلق بدعنوانی اور دیگر سوالوں کے جواب ابھی تک ملک کونہیں ملے ہیں ۔
کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے  یہاں پریس کانفرنس میں اطلاعات ونشریات کےوزیرپرکاش جاوڈیکر کے اس تبصرہ کاجواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جس میں مسٹر جاوڈیکر نے رافیل ملنے پر فرانس میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے شسترپوجا کیے جانے کو کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے ’تماشا‘ بتایاتھا۔
انھوں نے کہاکہ وزیردفاع کے ’شسترپوجا ‘کیے جانے کی کسی نے مذمت نہیں کی؛ بلکہ مسٹر کھڑگے کے اس تبصرے کے پیچھے اشارہ رافیل طیاروں کو ہندستان کو سونپنے میں تاخیر ہونے ،انکی تعداد 136سے کم کرکے 36کرنے اور اس سودے میں ہوئی بدعنوانی سے جڑے سوالوں سے توجہ ہٹانے کے سلسلہ میں تھا۔
ترجمان نے کہاکہ رافیل ضروری ہے اور اس میں کسی طرح کا شبہ نہیں ہے اور نہ ہی طیاروں کے معیار اور انکی خصوصیات کے تعلق سے کسی طرح کے سوال کیے جارہے ہیں؛ بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ان طیاروں کی خرید میں تاخیر کےلیے ذمہ دار کون ہے ۔اس سودے میں بدعنوانی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کس نے کی ۔اس سب سوالوں کے جواب ابھی ت نہیں ملے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker