ہندوستان

آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس

 

لکھنو۔ ۱۱؍اکتوبر: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس سنیچر کو منعقد ہوگا جس میں بابری مسجد ملکیت مقدمہ، یکساں سول کوڈ اور دیگر مسائل پر غوروخوض کیاجائے گا۔ بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت اور فیصلہ کے بعد مستقبل کے امکانات کے بارے میں غور کیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بورڈ کی نئی قانونی کمیٹی اجلاس میں تین طلاق کے خلاف نافذ کردہ قانون کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ان دنوں یکساں سول کوڈ کی باتیں ہورہی ہیں اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس مسئلہ پر بھی غور کیاجائے گا کیو ںکہ بورڈ ہمیشہ یکساں سول کوڈ کا مخالف رہا ہے۔ مولانا فرنگی محلی نے کہاکہ اجلاس میں یکساں سول کے منصوبہ پر عمل آوری کی صورت میں اختیار کی جانے والی بورڈ کی حکمت عملی پر غور کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ مسلم پرسنل لابورڑ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی کی جانب سے تمام اراکین کو مجلس عاملہ میں مدعو کیا ہے ، اس اہم اجلاس میں اکثراراکین نے شرکت کی منظوری دے دی ہے ، مولانا ولی رحمانی کی جانب سے اراکین کو بھیجے گئے ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں لکھنو کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس انتہائی اہم اور دوررس نتائج کا حامل ہے ، اسلئے آپ سے میری مخلصانہ درخواست ہے کہ اس اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر ضرور شرکت فرمائیں ۔مسلم پرسنل لابورڈ کے ایجنڈے کے مطابق تلاوت قران کریم سے مجلس عاملہ کی میٹنگ کا آغاز ہوگا ، اس کے بعد سابقہ کارروائی کی توثیق کی جائے گی ، اس کے فور بعد بابری مسجد ، رام جنم بھومی حق ملکیت معاملے پر سپریم کورٹ میں جاری مقدمہ کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔بابری مسجد مقدمے کے بعد مقدمہ یونیفارم سول کوڈ پر تبادلہ خیال کیاجائے گا اور اس سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی ، اس کے ساتھ ہی طلاق ثلاثہ قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے سلسلے میں غور کیا جائے گا، طلاق ثلاثہ کے بعد ملک کی مختلف عدالتوں میں مسلم پرسنل لا بورڈ سے متعلق مقدمات کا جائزہ لیاجائے گا ، اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا ۔اس ہنگامی اور اہم اجلاس و میں دارالقضا کے اصول ضوابط پر بھی غور کیا جائے گا ، مذکورہ بالامسائل کے ساتھ ساتھ کچھ اور اہم مسائل پر صدر محترم کی اجازت سے غور کیا جا سکتا ہے ، حالانکہ مسلم پرسنل لابورڈ کے ایجنڈے میں کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا گیاہے کہ ان کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بابری مسجد کے معاملے میں مصالحت کی بات چیت کی جائے گی تاہم بحث کے اختتام سے قبل مسلم پرسنل لابورڈ نے جس ہنگامی طور پر مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے اور تمام اراکین سے شرکت کی درخواست کی ہے اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ اس موضوع پر بھی بات کر سکتا ہے ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker