ہندوستان

تعلیمی بیداری لکھنؤ کے زیر اہتمام ” بھارت میں تعلیم. مسائل اور امکانات ” کے موضوع پر سیمینار میں اینگلو عربک اسکول کے چیئر مین کی شرکت

 

مدھوبنی:17؍اکتوبر ( عنا یت اللہ ندوی؍بصیرت آن لائن ) لکھنؤ کے بین الاقوامی بدھ ریسرچ سنستھان گومتی نگر میں تعلیمی بیداری کے زیر اہتمام ” بھارت میں تعلیم. مسائل اور امکانات ” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے دانشوران و سماجی خدمت گار حضرات نے شرکت کی تو وہیں ریاست بہار کے متھلانچل سے بھی دو اہم شخصیات جناب عرفان فلاحی چیئر مین اینگلو عربک اسکول و الھدٰی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ میگھون مدھوبنی اور جناب شاہد اطہر ڈائریکٹر مارکٹنگ و پرموشن ویو ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ دربھنگہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا. واضح رہے کہ اس سیمینار میں انہیں حضرات کو مدعو کیا گیا تھا جن کی علاقائی و ریاستی سطح پر تعلیمی و سماجی خدمات نمایاں تھیں.
جناب عرفان فلاحی نے بتایا کہ میں نے تعلیمی بیداری کے ذمہداران خصوصاً تعلیمی بیداری کے قومی صدر جناب وسیم اختر میں جو جوش و جذبہ دیکھا. اس سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں. انہوں نے بتایا کہ اس سیمینار میں جتنے بھی مہمانان عظام نے شرکت کی سب اپنی ذات میں انجمن ہیں. سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس پروگرام میں سبھی مردو خواتین زبردست جوش و جذبہ سے سرشار تھے. ان کے دل میں ملت کی خدمت کا عزم تھا.
مزید انہوں نے بتایا کہ تعلیمی بیداری کے بانی جناب وسیم اختر صاحب نے جو اس عمر میں اپنے کنڈھوں تعلیمی بیداری کی ذمہ داری اٹھائی ہے وہ قابل ستائش ہے. میں سلام کرتا ہوں وسیم اختر اور ان کی پوری ٹیم کو جہوں نے امت مسلمہ کی تعلیمی پسماندگی کے سلسلے میں بیدار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے. وہیں عرفان فلاحی نے تعلیمی بیداری کے صدر جناب وسیم اختر سے سیمینار کے اختتام پر خصوصی ملاقات کر بہار خصوصاً متھلانچل میں بھی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان شاءاللہ جلد ہی آپ کے یہاں تشریف لائنگے. وہیں اس پروگرام کی ایک خاص بات رہی کہ جناب شاہد اطہر کی لڑکی جن پر سبھی مہمانوں کی نگاہیں رہیں جن کا نام فاطمہ شاہد چھٹی جماعت کی طالبہ ہے انہیں کے ہاتھوں سے سبھی مہمانوں خصوصاً جناب عبدالقدیر ڈائریکٹر شاہین انسٹی ٹیوٹ کا کتاب دے کر استقبال کرایا گیا

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker