ہندوستان

تالاب میں ڈوبنے سے دو طالبات کی موت، راجو پنچایت میں سوگ کی لہر

 

دربھنگہ۔ ۱۸؍اکتوبر: (رفیع ساگر) سنگھواڑہ تھانہ کے راجو پنچایت کے سنہہ پور مرال ٹولا پوکھر میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے 2 طالبات کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کے سامنے آتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا۔متوفیہ طالبات کی شناخت راجو گاوں کے سرف عالم کی لڑکی مسکان پروین (13) اور محمدعزیر کی بیٹی کائنات صبا کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں مقامی مڈل اسکول کے 6 ویں جماعت میں پڑھتی تھی۔جمعہ کو دونوں تالاب کے کنارے سے مٹی لانے گئی تھی جہاں نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب گئی ۔شور سن کر لوگ وہاں پہنچے تب تک دونوں کی موت ہوچکی تھی ۔مقامی غوطہ خوروں نے دونوں کی لاشیں باہر نکالی اس کے بعد وہاں کہرام مچ گیا۔واقعہ کی خبر ملتے ہی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی لیکن اس کے والدین نے متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کروانے کے ساتھ سرکاری مدد لینے سے انکار کردیا۔2 بچیوں کی ہلاکت پرمقامی ایم ایل اے جیویش کمار، مکھیا روشن خاتون ،سرپنچ محمد گڈو، امرت چورسیا ، یاسر عرفات جے کے ، شاہنواز بابر اور محمد لاڈلے نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker