ہندوستان

این ٹی آر نگر میں مجلس تحفظ ختم نبوت کی گشتی مہم

مولانا انصار اللہ قاسمی صاحب آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کی اطلاع کے مطابق کل بروز اتوار 20 اکتوبر 2019 کو (مولانا ارشد علی قاسمی صاحب سیکریٹری ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا ) کی ہدایت پر این ٹی آر نگر، ایل بی نگر میں کارکنان ختم نبوت نے گھر گھر جاکر گشتی مہم چلائی. اس علاقے کے مسلمانوں سے اُن کے دکانوں، مکانوں، اور مارکیٹ میں ملاقاتیں کرتے ہوئے اُن کو فتنہ قادیانیت و شکیلیت سے واقف کروایا گیا۔ اور اس فتنے سے متعلق تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کی جانب سے شائع کردہ لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا

جگہ جگہ لوگوں نے شکیل بن حنیف اور مرزا غلام احمد قادیانی کی تصویر والے پلے کارڈز کی تصویریں لی اور اُن کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا تیقن دیا، اس موقع پر مولانا وجیہ الدین قاسمی ناظر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے علاوہ کارکنان ختم نبوت بھی موجود تھے۔

مزید تفصیلات کے لئے ہماری ویب سائٹ:
www.khatme-nubuwwat-hyderabad.com

Contact: +91- 9949144557

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker