ہندوستان

خانقاہ رحمانی مونگیر میں سالانہ فاتحہ 10، 11 نومبر کو

 

مونگیر:21؍ اکتوبر (پریس ریلیز)

خانقاہ رحمانی مونگیر میں سالانہ فاتحہ اس سال ۱۰؍ ۱۱؍ نومبر روز اتوار سوموار کو ہوگا، خانقاہ رحمانی میںاس موقعہ پر سلسلہ کے بزرگوں خصوصاً اعلی حضرت شاہ فضل رحماں گنج مرادآبادی، قطب عالم حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور قطب زماں امیر شریعت حضرت مولانا منت اللہ صاحب رحمانی رحمہم اللہ کے لیے ختم قرآن اور ایصال ثواب کا اہتمام کیاجاتا ہے،علماء ومشائخ کی دینی واصلاحی تقریریں ہوتی ہیں، اور سجادہ نشیں مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی صاحب رحمانی ملک وملت کی صلاح وفلاح کے لیے دعائیں فرماتے ہیں۔قرآن خوانی اور فاتحہ کا سلسلہ یہاںبرسہا برس سے جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں ملک کے گوشے گوشے سے خانقاہ رحمانی کے مریدین ومتوسلین اور مشاتخ سے تعلق رکھنے والے حضرات شرکت فرماتے ہیں۔

خانقاہ رحمانی میں فاتحہ کے موقعہ پر عورتوں اور بچوں کا داخلہ ممنوع رہتا ہے، اس لیے آنیوالے سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ عورتوں اوربچوں کو ہرگز نہ لائیں، آنیوالے۱۰؍ نومبر کی صبح تک خانقاہ رحمانی پہونچ جائیں،اور بزرگوں کے لیے قرآن خوانی اور کلمہ خوانی میں لگ جائیں، آنیوالے حضرات کے لیے بہتر ہے کہ ابھی سے نماز، تلاوت، درود،استغفار اور ذکر واذکار کا اہتمام کریں اور جماعت بناکر ذکر کرتے ہوئے خانقاہ رحمانی آئیں، اس موقعہ پر تعویذ وترکیب کے ارادے سے خانقاہ رحمانی ہرگز نہیں آنا چاہئے، ، تعویذ وترکیب کے لیے آنیوالے ۲۰؍ نومبر کو پہلے فون سے وقت لیں، پھر دی ہوئی تاریخ اور وقت پر خانقاہ رحمانی آئیں،وقت لئے بغیر اس سلسلہ میں ہر گز نہ آئیں۔

خانقاہ رحمانی کے بزرگوں کا ملک وملت کی تعمیر وترقی میں بڑا اہم کردار ہے، ان کے لاکھوں مریدین ملک وبیرون ملک میں پھیلے ہوئے ہیں،اللہ تعالیٰ نے لاکھوں لوگوں کو یہاں کے بزرگوں کے ذریعہ ہدایت کی روشنی عطاء فرمائی ہے، اور روحانی بیماریوں سے نجات دلائی ہے۔ ہر آڑے وقت میں خانقاہ سے ملت کی رہنمائی ہوئی ہے، اور یہاںکے بزرگوںنے ملک وملت کی سرخروئی کے لیے جان ومال سب کچھ قربان کیا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker