ہندوستان

جماعت اسلامی ہند حلقہ مدھوبنی کا یک روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

مدھوبنی : 21 اکتوبر (پریس ریلیز)

گذشتہ اتوار 20 اکتوبر کو جماعت اسلامی ہند مدہوبنی حلقہ کا ایک روزہ تربیتی پروگرام بڑے حسن وخوبی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا جسمیں توقع کے مطابق سو سے زیادہ علماء وکلاء پروفیسر ڈاکٹر دانشوران اور سماجی کارکنان شریک ہوئے پروگرام کو تین سیشن میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے سیشن میں درس قرآن درس حدیث اور اور افتتاحی کلمات پیش کئے گئے درس قرآن مولانا انتخاب فلاحی اور درس حدیث مولانا فیاض اسلامی نے پیش کیا جبکہ افتتاحی کلمات جناب غلمان احمد صدیقی نے پیش کیا انہوں نے زور دیکر کہا کہ مسلمان کو اسلام کا آئینہ دار ہونا چاہئیے جبتک مسلمان سچہ پکا مسلمان بن کر خود کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کرینگے غیر اسلام کے قریب نہیں آئیں گے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو اسلام میں اپنا فائدہ واضح نظر آنے لگے گا وہ اپنے آپ اسلام کے قریب آتے جائینگے اس نقطہ نظر سے اس طرح کے تربیتی پروگرام بڑی اہمیت کے حامل ہیں اسے زیادہ سے زیادہ کارگر وفعال بنانے کی ضرورت ہے.

چائے کے وقفہ کے بعد دوسرے سیشن میں ” ہماراشاندار ماضی اورہم”کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عمر فاروق قاسمی نے کہا ہمارا شاندار ماضی ہمیں پکار پکار کر کہ رہا ہے کہ دنیا کو سب سے پہلے علم طب سے ہم نے اگاہ کیا جس وقت امریکہ کی دریافت بھی نہیں ہوئی تھی سائنٹسٹ ہم نے دیا علم فلسفہ علم کیمیا سے دنیا کو ہم نے آشنا کیا یہانتک کہ دنیا کے تین تہائی حصہ پر بیکوقت حکومت ہم نے کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا میں جتنی حکومتیں مسلمانوں کی ہے دوسرے کسی مذہب کے ماننے والوں کی نہیں ہے مگر افسوس کہ ہم اپنے ماضی سے مربوط نہیں رہ سکے.

“دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز “کے عنوان پر بولتے ہوئے مولانا اسعد ندوی نے کہا کہ ہم نے قیمتی گاڑی خوبصورت مکان اور وقتی عزت وشہرت کو کامیابی کا پیمانہ سمجھ رکھا ہے حالانکہ یہ محض ایک دھوکا ہے حقیقی کامیابی وہ ہے جو قرآن و سنت پر عمل کے نتیجے میں ہمیں حاصل ہوتی ہے خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی قرآن و سنت سے ہٹ کر حقیقی کامیابی کا تصور محال ہے.

اس سیشن کی آخری تقریر “مسلمانوں کا زوال اسباب اور علاج ” کے عنوان پر بولتے ہوئے مولانا محمد امداد اللہ قاسمی نے فرمایا یوں تو مسلمانوں کے زوال کے کئی اسباب ہیں مگر سب سے بنیادی سبب مسلمانوں کا آپسی انتشار اور دین اسلام سے دوری ہے جبتک ہم متحد تھے آپسی ہمدردی محبت و مودت قائم تھی اور ہماری زندگی میں دین تھا ہم نے ترقی کے منازل طے کئے یہانتک کہ محض تھوڑے دنوں میں لگ بھگ پوری دنیا پر حکومت کی ہے مگر جیسے جیسے ہمارے اندر اختلاف وانتشار داخل ہوتا گیا اور ہم دین سے دور ہوتے گئے تو زوال ہمارا مقدر بن گیا ہم آج بھی دین کو مضبوطی سے تھام لیں اور محبت مودت کا مظاہرہ کریں تو اپنی کھوئی ہوئی عظمت وشوقت کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں.

دن کا کھانا اور نماز ظہر کے بعد تیسرے سیشن کا آغاز ہوا جسمیں “اچھا گھر اچھا خاندان اچھا معاشرہ ” کے موضوع پر مذاکرہ پیش کیا گیا اس مذاکرہ میں پروفیسر اشتیاق احمد پروفیسر جاوید احمد ڈاکٹر عالم نظامی جناب آفاق حسن جناب نجم الہدی ثانی جناب شمس الحق خان پرمکھ نے حصہ لیا سبھی شرکاء نے اچھا گھر اچھا خاندان اچھا معاشرہ کی تعمیر کیلئے دین کی تعلیم اور اور بچوں کی تربیت کو ضروری بتایا اور بتایا کہ ہم اپنے گھر میں دینی ماحول وقت کہ پابندی بچوں و خواتین کی تعلیم و تربیت کو فروغ دیکر ایک اچھا معاشرہ بنا سکتے ہیں.

آخر میں جناب مولانا رضوان احمد امیر جماعت اسلامی حلقہ بہار نے اختتامی خطبہ دیا اور سوالات کے جواب دیئے انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس امت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو بھلائی کی دعوت دے اور برائی سے روکے اگر ہم ایسا نہیں کرتے ہیں تو اللہ ہمارے اوپر ظالم حکمران مسلط کر دیگا آج ہم جن حالات سے دوچار ہیں اس کی وجہ اسکے سوا کچھ نہیں کہ ہم نے بحیثیت امت مسلمہ اپنی ذمہ داری نبھانا چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی غیروں کو دعوت دینا ہماری ذمہ داری ہے آج لاکھوں کروڑوں لوگ ہیں جن تک ہم نے دین کی دعوت نہیں پہنچائی ہے گویا بحیثیت امت مسلمہ ہم نے اپنا فرض منصبی ادا نہیں کیا تو بھلا کیسے ہم اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا ہوے.

یہ تربیتی پروگرام شام 4بجے تک اپنی روٹین کے مطابق چلا پروگرام کی صدارت مولانا رضوان احمد امیر جماعت اسلامی نے کی نظامت کے فرائض مولانا جمیل احمد قاسمی نے سر انجام دیئے منتظم کار مولانا مرتضیٰ قاسمی اور معصوم رضا ڈائریکٹر لرننگ پوائنٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker