ہندوستان

طلاق بدعت کو جرم بنانا غیر آئینی عمل، سپریم کورٹ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بل کو کیا چیلنج

 

نئی دہلی۔ ۲۱؍اکتوبر: (بی این ایس) طلاق ثلاثہ بل میں مقررہ سزا کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے۔ اس عرضداشت کے ذریعے سپریم کورٹ میں مقررہ سزا کو چیلنج کیاگیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ طلاق بدعت کو جرم بنانا غیر آئینی ہے۔اس سے قبل دیگر عرضداشت پر شنوائی کرتے ہوئے ۲۳ اگست کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو راحت دیتے ہوئے تین طلاق بل پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔اس ضمن میں آل انڈیا ویمس ونگ کی صدر ڈاکٹر اسماء زہرا نے کہاکہ ’’تین طلاق قانون میں طلاق ثلاثہ کو تعزیری بنانے کے عمل نے جنسی مساوات اور عورتوں کے حقوق کی حمایت کے مقصد کو ناکام بنا دیا ہے۔فوری طلاق کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عالیہ کا فیصلہ اس عمل کو روکنے کے لیے کافی تھا مگر حکومت نے بغیر قانونی تحقیق کے بل کو دونوں ایوانوں میں منظور کرا لیا‘‘۔ واضح رہے کہ طلاق ثلاثہ کو پارلیمنٹ سے منظوری ملنے کے بعد سے یہ غیر ضمانتی جرم کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ ایسے میں ملزمین کو صرف مجسٹریٹ سے ہی ضمانت مل سکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں متاثرہ خواتین کے خونی رشتے دار بھی تین طلاق کے معاملے میں ایف آئی آر درج کراسکتے ہیں۔ اسی کو لے کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے۔ گزشتہ دنوں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ طلاق ثلاثہ کو کو ختم کیے جانے کے خلاف وہ قانونی لڑائی لڑے گا۔ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا تھا کہ بورڈ اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کرے گا۔ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طلاق پر پارلیمنٹ سے جو بل پاس ہوا ہے وہ قانون شریعت میں مداخلت ہے او ریہ قانون آئین اور سپریم کورٹ دونوں کے فیصلے کے خلاف ہے اس سے بچوں اور خواتین متاثر ہوں گی۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker