ہندوستان

اورنگ آباد میں مجلس اور این سی پی میں تصادم، ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل زخمی

 

اورنگ آباد۔ ۲۱؍اکتوبر: مہاراشٹر میں اورنگ آباد سینٹرل اسمبلی حلقہ میں راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنانوں کے درمیان سوموار کو تصادم ہوگیا جس میں اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل زخمی ہوگئے ۔ ایک مقامی پولس نے بتایا کہ یہ واردات کٹ کٹ گیٹ علاقے میں ایک پولنگ بوتھ کے پاس ہوئی جس میں مجلس اتحاد المسلمین کے ممبر آف پارلیمنٹ زخمی ہوگئے۔ اہلکار نے بتایاکہ مجلس اتحادالمسلمین اور راشٹروادی کانگریس (این سی پی) کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا اور جب جلیل بیچ بچائو کرنے گئے تو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ پولس ڈپٹی کمشنر راہل کھاڈے نے بتایاکہ حالات قابو میں ہے شہر کے لوٹا کارنجہ، ہرسول اور بیجا پور علاقوں سے بھی جھڑپ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker