ہندوستان

ہندو مسلم کھیلنا بند کرو، لائیو شو میں کسم تیواری اے بی پی نیوز اینکر پر بھڑک گئی

 

لکھنو۔ ۲۱؍اکتوبر: ہندوسماج پارٹی کے لیڈر گستاخ کملیش تیواری کا جمعہ کو لکھنو میں قتل کردیاگیا تھا اس واردات کے بعد سے لکھنو سمیت پورے ملک میں ہڑکمپ مچا ہوا ہے۔قتل کے الزام میں کئی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ اسی درمیان میڈیا چینلس بھی کملیش تیواری کے اہل خانہ کے اطراف جمع ہے۔ اے بی پی نیوز کے اینکر سمیت اوستھی نے جب کملیش تیواری کی والدہ کثم تیواری سے کہا کہ آپ ہندو مسلم فساد کرانا چاہتی ہیں تو کثم تیواری نے ایسا جواب دیا کہ اینکر کی بولتی بند ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں کثم تیواری معاملے کو ہندو مسلم کی صورت میں دیکھنے پر اے بی پی نیوز کے اینکرسمیت اوستھی کو پھٹکار لگا رہی ہیں۔ کثم تیواری نے اینکر سے سیدھے کہا کہ ہندو مسلم کھیلنا بند کردیں۔ جب ٹی وی اینکر نے کہاکہ کثم جی آپ وزیراعلیٰ پر الزام لگا رہی ہیں ایک چیز میں آپ سے پوچھنا چاہوں گا اس پر کثم تیواری نے انہیں روکتے ہوئے کہاکہ پہلے میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتی ہوں۔ ہندو مسلم کا لفظ آپ نے اُٹھایا ہے ہم نے نہیں، کیوں ہمیں گمراہ کررہے ہو، پھر آپ نے کہاکہ آپ ہندو مسلم کا مدعا اُٹھاکر فساد کرانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ، کیا آپ چاہتے ہیں آپ لوگ، پاگل سمجھ رکھا ہے ہمیں بے وقوف لگتے ہیں، پہلے آپ پوچھتے ہیں پھر ہمیں کٹہرے میں لاکر کھڑا کردیتے ہیں یہ کھیل کھیلنا بند کردو۔ اس موقع پر انہو ںنے اینکر کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا: ’ہندو مسلم والی بات آپ کہہ رہے ہیں ہم نہیں۔ آپ میں ہمت نہیں ہے کہ وزیر اعلی کا نام لیں۔ آپ ان کا نام لیں گے تو آپ کا چینل بند ہو جائے گا۔اس کے بعد انھوں نے مائک نکال دیا اور ٹی وی اینکر سے بات بند کر دی۔سوشل میڈیا پر لوگ اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے خوب وائرل کررہے ہیں او رمیڈیا پر سوال اُٹھا رہے ہیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker