ہندوستان

مہاراشٹر اور ہریانہ میں ایک بار پھر بی جے پی سرکار کے آثار، ایگزٹ پول میں دونوں ریاستوں میں بی جے پی اور اتحاد کو اکثریت کا امکان

 

ممبئی۔ ۲۱؍اکتوبر: مہاراشٹراورہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے گئے ۔ ووٹنگ کے بعد مختلف ایگزٹ پولس آئے ہیں ، جس میں مہاراشٹر اور ہریانہ دونوں میں بی جے پی کی حکومت بننی نظر آرہی ہے ۔ نیوز 18- اپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے ۔ این ڈی اے کے کھاتہ میں 288 میں سے 243 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں تو وہیں یو پی اے صرف 41 پر سمٹتی دکھ رہی ہے ۔ وہیں ہریانہ میں بی جے پی کو 75 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کے کھاتہ میں صرف 10 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں ۔ علاوہ ازیں اگر دیگر ایجنسیوں کے ایگزٹ پولس کو بھی دیکھیں تو ان دونوں ریاستوں میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے ۔ پول آف پولس : ہریانہ میں اگر چار ایگزٹ پولس کے اوسط کو دیکھیں تو بی جے پی کو 90 سیٹوں والی اسمبلی میں 63 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے جبکہ کانگریس 16 سیٹوں پر سمٹ کر رہ جائے گی ۔ وہیں دیگر کے کھاتہ میں 12 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں ۔پول آف پولس : مہاراشٹر میں چھ ایگزٹ پولس کے اوسط کو اگر دیکھیں تو بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو 213 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس اور این سی پی اتحاد 61 سیٹوں پر سمٹ سکتا ہے ۔ ایم آئی ایم اور وی بی اے سمیت دیگر پارٹیوں کے کھاتہ میں 14 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ری پبلک – جن کی بات ہریانہ ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں بی جے پی 52 سے 63 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہے ۔ وہیں کانگریس کے کھاتہ میں 15 سے 19 سیٹیں جبکہ دشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی پانچ سے 9 سیٹوں پر جیت درج کرسکتی ہے ۔ آئی این ایل ڈی کو صفر سے ایک سیٹ مل سکتی ہے ۔ جبکہ دیگر 7 سے 9 سیٹیں جیت سکتی ہیں ۔اے بی پی نیوز ایگزٹ پولس کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا کو 204 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ این سی پی اور کانگریس اتحاد کے کھاتہ میں 69 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں ۔ دیگر پارٹیاں 15 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہیں ۔ٹائمس ناو ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی اور شیوسینا مہاراشٹر کی 288 میں سے 230 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہے ۔ کانگریس اور این سی پی اتحاد 48 سیٹوں پر سمٹ سکتا ہے جبکہ دیگر کے کھاتہ میں 10 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔انڈیا ٹوڈے ایکسس مائی پول کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو 166 سے 194 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ جبکہ کانگریس اور این سی پی اتحاد کے کھاتہ میں 72 سے 90 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ ریاست میں دیگر کے کھاتے میں 22 سے 34 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔نیوز 18 – اپسوس کے ایگزٹ پول میں ہریانہ میں بی جے پی کیلئے حالات مزید سازگار نظر آرہے ہیں ۔ پول کے مطابق ہریانہ کی 90 سیٹوں میں سے بی جے پی کے کھاتہ میں 75 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں ۔ جبکہ کانگریس کو 10 سیٹیں مل سکتی ہیں وہیں آئی این ایل ڈی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے گی ۔وہیں مہاراشٹر میں کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹیاں صرف 41 سیٹوں تک محدود رہ سکتی ہے ۔ علاوہ ازیں چار سیٹیں دیگر کے کھاتے میں جاتی نظر آرہی ہیں ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker