ہندوستان

خصوصی تربیتی اجلاس کی کامیابی کے لئے شہر سوپول میں استقبالیہ کمیٹی کی میٹنگ

پھلواری شریف،پٹنہ:23؍اکتوبر(پریس ریلیز)
ضلع سوپول میں ۴؍۵نومبر کو منعقد ہونے والے خصوصی تربیتی اجلاس اوراس موقع پر حضرت امیر شریعت مدظلہ کی آمد کو لے کر کافی جوش وخروش کا ماحول ہے،ضلع کی سطح پر نقباء ،نائبین نقباء ،ارباب حل وعقد،ارکان شوریٰ اوردوسرے دن کی اجلاس کے لئے علماء،ائمہ دانشوران،ذمہ داران مدارس اورسماجی کارکنان تک دعوت پہونچانے کاکام تقریبا مکمل ہوچکاہے،بلاک وار میٹنگ کا سلسلہ بھی آخری مرحلہ میں ہے،چنانچہ آج مورخہ ۲۳؍اکتوبر کو اجلاس کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لینے اوراجلاس کو ہراعتبار سے معیاری اورمثالی بنانے کے لئے استقبالیہ کمیٹی کی ایک میٹنگ جناب الحاج احسان الحق صاحب سوپول کے مکان پر منعقد ہوئی،جس کی صدارت استقبالیہ کمیٹی کے صدر جناب حافظ عبدالرشیدصاحب رحمانی نے کی،اورتیاری کے کام کو زیادہ سے زیادہ منظم اوربہتربنانے نیز تیاری کی کاموں کامختلف پہلوئوں سے جائزہ لینے کے لئے اس میٹنگ میں خاص طورپر مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ ومولانا قمرانیس قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ نے شرکت کی،جائزہ سے محسوس ہواکہ تیاری کاعمل جوش وخروش اورنظم وضبط کے ساتھ جاری ہے،خصوصی اورعمومی اجلاس ،مہمانوں کے قیام اورحضرت امیر شریعت مدظلہ کے استقبال اوراجلاس کے اصل مقصد تنظیم امارت کے ڈھانچہ کو مضبوط بنانے اورطبقہ خواص کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے سے متعلق امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کاموں کو انجام دیاجارہاہے، امید ہے کہ یہ اجلاس ہرطرح سے بامقصد اورکامیاب ہوگا،اس میٹنگ میں مذکورہ حضرات کے علاوہ سکریٹری استقبالیہ جناب جمال صاحب ،نائب صدر ضیاء الرحمن صاحب ومولانا عبدالرحیم صاحب،نائب سکریٹری ابوالحیات صاحب ،رضاحسین صاحب،مکھیانعیم صاحب،کوینرمولانا اسعداللہ صاحب،مولانا عادل صاحب،مفتی نہال صاحب،مولانا رمضان صاحب،مولانا سلیم الدین صاحب،خزانچی جناب مولاناسلیم ندوی صاحب اوررکن استقبالیہ جناب افتخارصاحب،فرقان صاحب،جنید صاحب،سلمان صاحب وغیرہ نے شرکت کی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker