مسلم دنیا

پاکستان: ٹرین میں دھماکہ، 65افراد ہلاک ،30زخمی

رحیم یار خان،31اکتوبر(بصیرت نیوز سروس / ایجنسی )کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 65 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ ٹرین کو یہ حادثہ صبح 6:15 منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا۔
روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق رحیم یار خان کے ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) نے ٹرین حادثے میں 65 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے کسی کی بھی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جس نے تیزی سے دوسری بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے قریبی شیخ زید اسپتال ، بہاولپور وکٹوریہ اسپتال اور ملتان کے اٹالین برن یونٹ منتقل کیا گیا جبکہ ضلع بھر کے دیگر اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ ٹرین کی بوگی نمبر 3 میں موجود سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے تیزی سے مزید 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker