اخبارجہاں

اسرائیل حکومت نے دنیا بھر میں واقع اپنے سو سفارت خانے بند کرنے کا کیا اعلان

 

واشنگٹن : 3 نومبر (ایجنسی)

اسرائیلی حکومت نے ایک انوکھا اعلان کیا ہے، اور اپنے دنیا بھر کے سو سے زائد سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کےلیے بند کردیا ہے، آخر یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

 

دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں اسرائیل نے ہڑتال کے طور پر سو سے زائد سفارت خانے کو مغلق کردیا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ہڑتال کا اعلان تیس ستمبر بروز بدھ کیا تھا۔

 

وزرات خارجہ نے یہ اعلان ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ اعلان وزارت خارجہ اور اور وزرات خزانہ کے درمیان تنازعات کے مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 

اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفتر خارجہ کے اہلکاروں پر ٹیکس ادا کرنے سے گریز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا، “وزارت خارجہ کے اہلکاروں کو بھی عام اسرائیلی شہریوں کی طرح ٹیکس ادا کرنا چاہیے ۔ ہمیں افسوس ہے کہ اپنی ذاتی حیثیت بہتر بنانے کی کوشش میں وزارت خارجہ کے ملازموں نے ٹیکس ادا نہ کرنے کا انتخاب کیا۔ غیر ممالک میں تعینات اسرائیلی اہلکار قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔

 

اس اعلان کے بعد اس پر عمل کرتے ہوئے جرمنی اور امریکا سمیت دنیا بھر میں سفارت خانے کو ہڑتال کے مدنظر بند کیا گیا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker