ہندوستان

خاتون لیڈر کی آبروریزی کی کوشش، بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

 

مظفرنگر۔۵؍نومبر: اترپردیش کےمظفرنگرمیں بی جے پی کی خاتون لیڈرنےاپنی ہی پارٹی کےایک لیڈرپرچھیڑچھاڑاورآبروریزی کی کوشش کرنےکاالزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی لیڈرنے کوتوالی میں ملزم بی جے پی لیڈرکے خلاف تحریردے کرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے بی جے پی خاتون لیڈرکی تحریرکی بنیاد پرمقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔دراصل معاملہ بڑھانہ تھانےعلاقےکا ہے، جہاں ایک بی جے پی لیڈرنےاپنی ہی پارٹی کے لیڈرپرچھیڑچھاڑجیسےکئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ بی جے پی کی خاتون لیڈرکا الزام ہے کہ گریجویٹ ووٹ بنانے کے نام پر بی جے پی لیڈر آشیش جین اس کےگھرپہنچے۔ یہاں پر بی جے پی لیڈرنے بی جے پی کی خاتون لیڈرکے ساتھ چھیڑ چھاڑکرتےہوئےآبروریزی کرنے کی کوشش کی۔متاثرہ بی جےپی خاتون لیڈرنےایک تحریربڑھانہ پولیس کودے کرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل چیکپ کراکرمتعلقہ دفعات (سیکشن) میں مقدمہ درج کرلیا ہےاورمعاملے کی جانچ کرکےکارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔ معاملے سے متعلق مظفرنگرکےایس پی دیہات نیپال سنگھ نےکہا کہ معاملے میں تحریرکی بنیاد پرمعاملہ درج کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker