ہندوستان

اب مجلس کی نظر مالیگاؤں کارپوریشن کی مئیر شپ پر، کانگریس – شیوسینا اتحاد کو ٹکر دینے کے لیے توڑ جوڑ کی سیاست شروع

 

مالیگاؤں۵؍نومبر: (عامر ایوبی) اسمبلی چناؤ کے قبل این سی پی کے مقامی صدر مفتی اسماعیل قاسمی نے پارٹی چھوڑ کر اپنے اراکین بلدیہ کیساتھ مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور پھر مجلس کے ٹکٹ پر مفتی اسماعیل نے الیکشن لڑ کر شاندار کامیابی حاصل کی اس کے بعد اب مجلس کی نظر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر بھی جمی ہوئی ہے جنوری کے وسط میں میئر کا چناؤ ہونا طئے اور اسکے توڑ جوڑ کی سیاست شروع ہوچکی ہے فی الوقت مالیگاؤں میں کانگریس اور شیوسینا کا اقتدار ہے میئر کانگریس کا تو نائب میئر شیوسینا کا ہے لیکن کہتے ہیں کہ سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا اسی کے مصداق توڑ جوڑ جاری ہے دیکھا جائے تو این سی پی اور جنتادل سیکولر نے متحدہ محاذ تشکیل گروپ تشکیل دیا تھا اس کے پاس 25 کارپوریٹر اور مجلس اتحاد المسلمین کے پاس سات کارپوریٹر کی طاقت ہے متحدہ محاذ اور مجلس کو ملا کر کارپوریٹرس کی تعداد خاطر خواہ ہوجاتی ہے لیکن یہ جادوئی عدد سے دور ہے اس عدد کو پانے کیلئے کانگریس کو چھوڑ کر کسی بھی سیاسی طاقت سے اتحاد کیا جاسکتا ہے اور اسکے لئے تیاریاں شروع ہیں فی الوقت میئر شپ کیلئے متحدہ محاذ اور مجلس ہی جانب سے ڈاکٹر خالد پرویز، کارپوریٹر نبی احمد، اور شان ہند کا نام سامنے آرہا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker