ہندوستان

بریکنگ : بابری مسجد کے بارے میں کل سنائے گا سپریم کورٹ اپنا تاریخی فیصلہ

نئی دہلی : 8 نومبر (ایجنسی)

بابری مسجد – رام جنم بھومی تنازع سے متعلق سپریم کورٹ 9 نومبر کو فیصلہ سنائے گی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے فیصلہ سنانے سے متعلق اعلان کیا کہ 9 نومبر کو ساڑھے دس بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ آج ہی کے دن ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی معاملے میں جلد ہی فیصلے آنے کے پیش نظر، ملک کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے اترپردیش کے چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری اور ڈائریکٹر جنرل پولس او پی سنگھ کو بلاکر ریاست کے امن و قانون کے بارے میں دریافت کیا۔

 

سپریم کورٹ کے احاطے میں چیف جسٹس کے چیمبر میں گگوئی کے ساتھ ان افسران کی میٹنگ میں فیصلہ سنانے والی بینچ کے چاروں جج اور ریاستی حکومت کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

 

بتایا جاتا ہے کہ گگوئی نے ریاست کے امن و امان کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کی ۔ ایودھیا کے متنازعہ مقام پر قبضے سے متعلق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں آئینی بینچ نے سماعت 17 اکتوبر کو مکمل کرلی تھی اور اگلے ہفتہ اس مشہور معاملے کا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

 

اس فیصلے سے پہلے ، اکھل بھارتیہ سنت سمیتی ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وشوا ہندو پریشد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فیصلے کو شکست و فتح یا ہندو مسلم فرقہ وارانہ کی صورت حال میں بدلنے نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی کو کوئی چڑھانے یا اشتعال انگیز والے بیانات دیں گے۔ مسلم سماج کی جانب سے ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، سنی وقف بورڈ وغیرہ نے بھی عدالت کے فیصلے کا مکمل احترام کرنے کا وعدہ کیا ہے.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker