ہندوستان

دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مولانا غلام نبی کشمیری کے انتقال پر الفلاح مدرسہ لونی میں تعزیتی نشست کا انعقاد

 

لونی، غازی آباد :9 نومبر (پریس ریلیز) دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذحدیث مولانا غلام نبی کشمیری کے انتقال پرجامعہ اخلاقیہ اسلامیہ الفلاح مسجد کمپلیکس ،خوشحال پارک لونی میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد نے کہاکہ مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند کے ایک ممتاز فاضل اور وقف دارالعلوم کے جید اساتذہ میں شمار ہوتے تھے۔انہیں درس و تدریس کے علاوہ خطابت و تحریر پر بھی یکساں عبور حاصل تھاچنانچہ جہاں چالیس سال تک دارالعلوم وقف میں تدریسی خدمات انجا م دیں وہیں اس ادارے سے شائع ہونے والے ماہانہ مجلہ کی ادارت بھی کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ مولاناخالص علمی آدمی تھے،اورحسن اخلاق کے حامل تھے،طلبہ و علمامیں انھیں یکساں مقبولیت حاصل تھی۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ مولانا کی وفات سے علمی حلقوں میں ایک بڑا خلاپیدا ہوگیاہے۔قبل ازاں مدرسہ کے تمام طلبہ و اساتذہ نے قرآن کریم پڑھ کر ایصال ثواب کیااورمجلس کے اختتام پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پرناظم تعلیمات قاری سجاد انورقاسمی،قاری مظہرالحق فلاحی،حافظ تنویر عالم،قاری اورنگزیب،حافظ حیدر،قاری اکرام علی سابق استاذمدرسہ معین الاسلام وغیرہ موجودتھے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker