ہندوستان

11 نومبر کو مسلمان بڑے پیمانے پر یوم تعلیم منائیں : نجیب الرحمٰن ململی ندوی

 

لکھنؤ : 9 نومبر (پریس ریلیز)

آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی یوم پیدائش کو حکومت ہند نے کئی سال پہلے یوم تعلیم کے طور منائے جانے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔لیکن حکومت کے افسران کی بے توجہی کے سبب عام طور سے وہ دن یونہی گذر جاتا ہے۔

سالِ رواں بعض ملّی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ملک گیر سطح پر مسلمان اپنے طور پر اپنے تعلیمی اداروں میں اور جہاں بھی موقعہ ہو 11 نومبر کو تعلیمی بیداری کے پروگرام خواہ کوئز۔ مقابلہ جاتی پروگرام ورکشاپ ۔ کانفرنس یا جو بھی ممکن ہو منعقد کرکے مولانا آزاد کی شخصیت اور ہندوستان کیلئے انکی گرانقدر خدمات کو عوام کے سامنے پیش کرے۔ اور ایسے موقعہ پر برادران وطن ۔ سماجی وسیاسی شخصیات۔ پرنٹ و الیٹرانک میڈیا کے افراد اور انتظامیہ کے حضرات کو بھی مدعو کریں۔ تاکہ ملک و ملت کیلئے مسلمانوں کی قربانیاں اور خدمات آشکارہ ہوسکے۔

 

آل انڈیاملّی کونسل نے بھی اس سلسلہ میں ملک گیر سطح پر اس دن مختلف نوعیت کے پروگرام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اور اپنے تمام کارکنان اور صوبائی و ضلعی ذمہ داران کے نام سرکلر جاری کرکے مہم چلائی ہے۔

تمام ملی تنظیموں ۔مدارس و دیگر تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے ہم پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس مہم کو بڑے پیمانہ پر چلائیں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker