ہندوستان

عدلیہ کا فیصلہ سنگ میل ثابت ہوگا، تمام مذاہب کے لوگوں سے امن کی اپیل، وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا، اتحاد، سالمیت اور عظیم ثقافت کی ترویج کا موقع

 

نئی دہلی۔۹؍نومبر: وزیر داخلہ امت شاہ نے رام جنم بھومی بابری مسجد معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دیا گیا یہ تاریخی فیصلہ اپنے آپ میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا۔یہ فیصلہ بھارت کے اتحاد، سالمیت اور عظیم ثقافت کو اور طاقت فراہم کرے گا۔امت شاہ نے ٹویٹ کیاہے کہ شری رام جنم بھومی پر متفقہ طور پر آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔میں تمام کمیونٹیز اور مذہب کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم اس فیصلے کوقبول کرتے ہوئے امن اور سکون سے معمورایک بھارت بہترین بھارت کے کے تئیں پابند عہد رہیں۔انہوں نے کہاہے کہ دہائیوں سے چلے آ رہے شری رام جنم بھومی کے اس قانونی تنازعہ کو آج اس فیصلہ سے حتمی شکل ملی ہے۔میں بھارت کے انصاف کے نظام کاشکریہ اداکرتاہوں۔وزیر داخلہ نے لکھاہے کہ شری رام جنم بھومی قانونی تنازعہ کے لیے کوشاں؛ تمام ادارے، پورے ملک کا سنت سماج اور ان گنت نامعلوم افراد جنہوں نے اتنے سالوں تک اس کوشش کی، میں ان کے تئیں اظہارِتشکر کرتا ہوں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker