ہندوستان

میں خوش ہوں، مسجد کے لئے جگہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم، بڑے تنازعے کا اختتام ہوا، اڈوانی نے دوریوں کو مٹا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اپیل کی

 

نئی دہلی۔۹؍نومبر: سابق مرکزی وزیرداخلہ لال کرشن اڈوانی نے کہاہے کہ بھارت اور دنیا بھر میں رہنے والے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل میں رام جنم بھومی کے لیے خاص جگہ ہے۔رام اور رامائن بھارت کی ثقافت، تہذیب میں اہم مقام رکھتے ہیں۔کورٹ کے فیصلے سے کروڑوں لوگوں کے جذبات کا احترام ہواہے۔ میں کورٹ کے اس فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں میںجس ججوں کی بنچ نے مسجدکے لیے 5 ایکڑ دینے کا فیصلہ کیاہے۔گزشتہ کئی دہائی سے عدالتی اور غیر عدالتی محاذوں پر چلنے والے تنازع کااختتام ہواہے۔یہ فیصلہ اب جبکہ ایودھیا کا مندر مسجد تنازعہ ختم ہو چکا ہے تو وقت آ چکاہے کہ ہم اپنی ترشی مٹاکر آپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے ساتھ رہیں۔رام مندر تحریک میں میں نے ہمیشہ یہ بات کہیں کہ ایودھیا میں ایک خوبصورت رام مندر کی تعمیر ایک شاندار مندر کی تعمیرہونی چاہیے۔مضبوط، امیر، پرامن، سکون بھرے ملک کی تعمیر میں جہاں سب کوانصاف ملے اور کوئی الگ تھلگ نہ پڑے آئیے ایک بار پھر ہم ایک عظیم مقصدکے لیے وقف ہوں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker