ہندوستان

متھرا اور کاشی کا مسئلہ اٹھانے کی ابھی فرصت ہی نہیں : وی ایچ پی

نئی دہلی۔۹؍نومبر: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سچائی اور انصاف کا اعلان قرار دیتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ متھرا اور کاشی کا معاملہ نہیں اٹھائے گی اور عالی شان مندر کی تعمیر شروع ہونے کے ساتھ ہی مذہبی بیداری کے کام میں مصروف ہوجائیگی۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی کارگزار صدر آلوک کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ وی ایچ پی کا کام رام مندر کی تعمیر نہیں ہے ۔یہ کام شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کرے گا جسے عدالت نے متنازعہ 2 اعشاریہ 77 ایکڑ زمین سونپ دی ہے ۔وی ایچ پی مانتی ہے کہ فیصلہ کےبعد رام مندر بنانے کی شروعات ہوئی ہے۔ وی ایچ پی اب اسی کے ساتھ ملک میں مذہبی بیداری کا کام کرے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ ایودھیا مسئلہ کا حل نکلنے کے بعد کیا وی ایچ پی متھرا اور کاشی کا معاملہ اٹھائیگی، ڈاکٹر آلوک کمار نے کہا کہ وہ ملک کویقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری پوری توجہ عالی شان مندر کی تعمیر اور ثقافتی بیداری پر مرکوز رہے گی۔ کوئی مسئلہ اٹھانے کی ابھی انھیں فرصت نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے ذریعہ مسلمانوں کو مسجد بنانے کےلیے پانچ ایکڑ زمین دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ یہ معاملہ حکومت سے متعلق ہے ۔زمین حکومت کو حکومت کو دینی ہے ،وی ایچ پی کونہیں ۔سنی وقف بورڈ زمین لیتاہے یانہیں یہ ان پر منحصر ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker