ہندوستان

شیوسینا نے گورنر سے ملاقات کی، گورنر نے دو دن کی مہلت دینے سے کیا انکار، این سی پی سرکار میں شامل ہونے کو تیار، کانگریس تذبذب میں، حمایت کی قیاس آرائیاں

 

سونیاگاندھی کی میراتھن میٹنگ،اودھوٹھاکرے سے ٹیلی فون پرتفصیلی گفتگو،ممبرانِ اسمبلی کی آرا لیں

اویسی نے کہا،حمایت نہیں کریں گے،شردپوار،سونیا اورٹھاکرے کے درمیان تبادلہ خیال جاری

ممبئی11نومبر:مہاراشٹر میں اگلی حکومت کو لے کر تصویر قریب قریب صاف ہوگئی ہے۔ شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے راج بھون جاکرگورنرسے ملاقات کی۔ حالانکہ کانگریس نے ابھی تک اپنا رخ واضح نہیں کیاہے۔ اس سے پہلے شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے سونیا گاندھی کے ساتھ فون پر بات کی اور شرد پوار سے ملے۔ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ کانگریس،باہرسے این سی پی،شیوسیناسرکارکوحمایت دے گی۔چنانچہ سونیاگاندھی نے اپنے سنیئرلیڈران کے ساتھ اس سلسلے میں میراتھن میٹنگیں کی ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے جیتے ہوئے کانگریسی ممبران ِ اسمبلی میں سے ہرایک سے ٹیلی فون پررائے لی۔مزیداودھوٹھاکرسے فون پرتفصیلی گفتگوکی ہے۔شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ این سی پی اور کانگریس، شیوسینا کو سرکار کو حمایت دینے پر نظریاتی طورپراتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہاراشٹر میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔ ادھونے کہاہے کہ دوسری سب سے بڑی پارٹی کے طور پر یہاں آنا ہمارا حق تھا۔ہم نے حکومت بنانے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، ہم نے عمل کو مکمل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا اوروقت دینے کے لیے کہاہے۔مہاراشٹر میں بحران برقرار ہے۔ اس دوران آدتیہ ٹھاکرے نے گورنر سے ملاقات کے بعد کہا کہ میں نے ان سے حکومت تشکیل کو لے کر دو دن کا وقت مانگاتھا۔گورنر نے وقت دینے سے انکارکیا۔شیوسینا نے حکومت بنانے کے لیے گورنر کو خط نہیں سونپاہے۔مہاراشٹر میں حکومت پر بحران بڑھ گیاہے۔کانگریس نے کہا ہے کہ کل کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی اور اس اجلاس میں مہاراشٹر کی موجودہ سیاسی حالات پر بحث کی جائے گی۔کانگریس نے کہا کہ ابھی این سی پی سے آگے بحث جاری رہے گی۔سونیا گاندھی نے شرد پوارسے بات کی ہے۔ایسی خبریں آرہی تھیں کہ کانگریس نے مہاراشٹر میں شیوسینا کو حمایت دینے کا اعلان کیاہے۔ اس دوران اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں ایم آئی ایم کے دواراکین اسمبلی ہیں اور وہ کانگریس، شیوسیناحکومت کی حمایت نہیں کریں گے۔اسی سلسلے میں ایک خط مہاراشٹر کے گورنر کوجلدہی بھیجاجائے گا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker