ہندوستان

مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں قومی یوم تعلیم جوش و خروش سے منایا گیا

 

علی گڑھ، ۱۱؍نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے مختلف شعبوں کی جانب سے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے’قومی یوم تعلیم‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کمیونٹی میڈیسن شعبہ(جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج) کے اربن ہیلتھ ٹریننگ سنٹر (یوایچ ٹی سی) میں شعبہ کے چیئرپرسن پروفیسر انیس احمد، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صبوحی افضال اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے جنگ آزادی اور تعلیم کے میدان میں مولانا ابوالکلام آزاد کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کیا۔ اس موقع پر پوسٹر مقابلہ اور مضمون نویسی مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات اور سبھی انٹرن نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker