ہندوستان

حکومت نے ایودھیا رام مندر ٹرسٹ کے قیام کا عمل شروع کردیا

نئی دہلی ۔۱۱؍نومبر: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رام جنم بھومی معاملے میں مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کا عمل شروع کر دیا ہے اور کچھ افسران کی ٹیم عدالت کے فیصلے کا تفصیلی مطالعہ کر رہی ہے۔ حکام نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔مذکورہ ٹرسٹ کی تشکیل پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کی رائے لی جائے گی۔ یہ ٹرسٹ ہی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا خاکہ تیار کرے گا۔ایک افسر نے بتایا کہ حکام کی ایک ٹیم کو عدالت کے فیصلے کا تفصیل سے مطالعہ کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ عدالت کی ہدایات کے مطابق ہی ٹرسٹ کا قیام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے اور ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ایک اور اہلکار نے کہا کہ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بنائے گئے ٹرسٹ کی نوڈل یونٹ وزارت داخلہ یا وزارت ثقافت میں سے کوئی اور کرے گا۔ممکن ہے کہ ٹرسٹ کا قیام اسی ماہ میں مکمل ہوجائے۔ حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ممکن ہے کہ گجرات کی سومناتھ مندر ٹرسٹ کے طرز پر ہی ایودھیا میں رام مندر ٹرسٹ بنایاجائے۔سومناتھ ٹرسٹ آس پاس کے کئی مندروں کی بھی دیکھ بھال کرتا ہے۔ سومناتھ مندر ٹرسٹ میں صرف چھ افراد ہیں مگر حکومت ایودھیا مندر ٹرسٹ کے اراکین تعداد میں اضافہ کرسکتی ہے۔رام مندر ٹرسٹ کو آس پاس کے مندروں اور مٹھوں کی بھی ذمہ داری دی جاسکتی ہے اس میں مرکز اور ریاستی حکومت کے نمائندے ، رام مندر نیاس، مندر آندولن میں اہم کردار نبھانے والے افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرسٹ کے اراکین کے انتخاب اور منظوری میں وزیراعظم مودی کا کردار بھی اہم ہوسکتا ہے۔ ٹرسٹ میں جہاں رام جنم بھومی نیاس ، نرموہی اکھاڑہ کے علاوہ کچھ بڑے مذہبی رہنما شامل کیے جاسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سومناتھ ٹرسٹ میں وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، سمیت سات افراد ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ رام مندر ٹرسٹ میں ابھی تک یہ طے نہیں ہوپایا ہے کہ وزیر اعظم مودی ہوں گے یا نہیں ۔ واضح رہے کہ عدالت عالیہ کی پانچ رکنی آئینی بنچ نے ہفتہ کو ’فیصلہ‘ میں ایودھیا میں 2.77 ایکڑ متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لیے دے دیا ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker