ہندوستان

ایودھیا فیصلہ : اویسی سے خفا ہیں سادھو سنت، ویدانتی بولے کہ وہ کورٹ کے بارے میں بے تکی باتیں بول رہے ہیں

 

ایودھیا۔۱۱؍نومبر: ایودھیا پر آئے فیصلے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمن (اے آئی ایم آئی ایم) کی بنیادی کے صدر اسد الدین اویسی کے بیان پر سادھو سنتوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین رام ولاس ویدانتی نے اویسی پر سخت بیان دیا ہے۔رام ولاس ویدانتی نے کہا کہ محض ایک اویسی ہی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں بے تکا بول رہے ہیں،انہیں جیل بھیجنا چاہئے،ملک ہی نہیں دنیا کے کسی مسلمان نے اس طرح فیصلے کے خلاف نہیں بولا جیسے اویسی بول رہے ہیں۔رام ولاس ویدانتی ہی نہیں سادھو سنتوں کے سپریم ادارہ اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے بھی اویسی پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ نہ ماننا آئین کے خلاف ہے۔ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔اویسی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ سپریم کورٹ سے غلطی نہیں ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پانچ ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker