ہندوستان

مدرسہ اصلاح المومنین راگھو نگر بھوارہ میں جدید دارالاقامہ کی سنگ بنیاد

مدھوبنی : 12/نومبر (پریس ریلیز) آج مدرسہ اصلاح المومنین راگھونگر بھوارہ مدھوبنی کے جدید دارالاقامہ کا سنگِ بنیاد  مولانا محمد حبیب اللہ صاحب قاسمی ( قاضی شہر مدھوبنی) کے دستِ مبارک سے رکھاگیا، اس موقع پر اساتذہ و انتظامیہ نیز عمائدین شہر سے اپنے مختصر خطاب میں تین اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی،پہلی بات تو یہ کہ اللہ تعالی جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے؛ اسے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے اور دینی خدمات کے لئے قبول کرتا ہے، اس اعتبار سے دینی مدسوں میں پڑھنے والے طلبہ، اساتذہ، منتظیمن، معاونین یہاں تک کہ دینی مدرسوں کے پیون و چپراسی اور طباخ و باورچی بھی اللہ کے خیر کے فیصلے کے مستحق ہیں۔انہوں نے فرمایا کہ جب اللہ تعالی کسی کو کسی دینی خدمت کے لیے قبول کریں، چاہے اس کا تعلق مدرسے سے ہو یا مسجد سے؛ اسے پوری دیانتداری اور پوری امانتداری کے ساتھ اپنی سعادت سمجھ کر انجام دینا چاہیے، کیونکہ یہ ایک بہترین کارِ ثواب اور صدقہ جاریہ ہے، آپ نہیں ہوں گے مگر آپ کے ذریعہ تعمیر کرائی گئی مسجد، آپ کے بنائے گئے مدرسے جب تک رہیں گے آپ کے لئے ثواب اور صدقہ جاریہ کا ذریعہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مدرسے اللہ تعالی کے دین کے قلعے ہیں اور اللہ تعالی کی ایک صفت غنی ہونا بھی ہے، اللہ تعالی اپنے دین کی سربلندی کے لئے اور اپنے دین کے کاموں کے لیے کسی کا محتاج نہیں ہے، اس لئے اگر کہیں مدرسے میں خدمت کا موقع ملا ہے، چاہے تدریسی اعتبار سے ہو یا انتظامی اعتبار سے اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے ہمیشہ استقامت کے ساتھ اس کو کرنا چاہئے۔ اخیر میں حضرت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ اس مجلس میں مدرسہ ہذا کے اساتذہ و انتظامیہ کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker