ہندوستان

مذہبی مقامات پر خواتین کے داخلے کا معاملہ وسیع بینچ کے سپرد

نئی دہلی ،14 نومبر (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی )سپریم کورٹ نے مندروں،مسجدوں اور دیگر مذہبی مقامات پر خواتین کے داخلے کےمعاملے کو جمعرات کو وسیع بینچ کے سپرد کردیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی،جسٹس روہنگٹن پھلی نریمن،جسٹس اے ایم کھانولکر ،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا کی آئینی بینچ نے 3:2 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
آئینی بینچ نے مذہبی مقامات پر خواتین کے داخلے جیسے وسیع مسئلے کو سات ججوں کی آئینی بینچ کے سپرد کردیا۔
اس دوران بینچ نے کہا کہ سبریمالا مندر میں سبھی عمر کے زمرے کی خواتین کے داخلے کے سلسلے میں پہلے دئےگئے فیصلے کو وسیع بینچ کا آخری فیصلہ آنے تک برقرار رکھا جائےگا۔
اس معاملے میں جسٹس نریمن اور جسٹس چندرچوڑ نے فیصلے سے اختلاف ظاہر کیا اور الگ سے اپنے فیصلہ سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker