ہندوستان

راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

نئی دہلی ،14نومبر(بصیرت نیوز سروس /ایجنسی )سپریم کورٹ نے ’چوکیدار چورہے ‘والے بیان پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو توہین عدالت کے معاملہ میں جمعرات کو راحت دی ۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزیف کی بنچ نے مسٹر گاندھی کا معافی نامہ منظورکرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ ختم کردیا۔
بنچ کی طرف سے جسٹس کول نے فیصلہ پڑھتے ہوئے کہاکہ مسٹر گاندھی کا بیان افسوسناک ہے ۔عدالت نے کہا،’’ راہل گاندھی کو بیان دیتے وقت محتاط رہنا چاہیے تھا۔‘‘
مسٹر گاندھی پر الزام تھاکہ انھوں نے وزیراعظم نریندرمودی کونشانہ بنانے کےلیے رافیل جنگی طیارہ سودے کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کوتوڑمروڑ کرپیش کیا، جس سے عدالت کی توہین ہوئی ہے ۔
بی جے پی رکن پارلیمان میناکشی لیکھی نے کانگریس لیڈر کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ درج کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker