ہندوستان

عصری اداروں میں جوش و خروش سے منایا گیا یوم اطفال، بچوں کو یوم اطفال اور سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی سے روشناس کرایا گیا

 

دیوبند۔ ۱۴؍نومبر: (ایس۔چودھری) ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش کو یوم اطفال کے طورپر منایاگیا۔اس موقع پر دیوبند کے عصری تعلیمی اداروں میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔پبلک گرلز انٹر کالج میں یوم اطفال کے موقع پر شاندار ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کی صدارت صفیہ گوہر نے کی اور نظامت کے فرائض شبانہ ذکی نے انجام دئیے۔ پبلک گرلز انٹر کالج کی پرنسپل صبا حسیب صدیقی نے آنجہانی لیڈر، پنڈت جواہر لعل نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جواہرلعل نہرو 14؍ نومبر 1889کو الٰہ آباد میں پیداہوئے جو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ انہوں نے بتایا کہ پنڈت نہرو اس بات کو مانتے تھے کہ پوری دنیا کے کم سن بچے اپنی قوم ووطن کے معمار ہیں جو کسی بھی قوم اور ملک کی اہم طاقت ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے یوم پیدائش پر اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسیف (UNICEF) بھی یوم اطفال بھی مناتا ہے۔ صفیہ گوہر نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران یوم اطفال سے متعلق کافی اہم باتیں بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو بچوںمیں چاچا نہرو کے نام سے مشہور ومقبول ہیں۔ اس موقع پر درجہ 12 کی طالبات ذکیہ، نشری، عائشہ۔ درجہ 9 کی طالبات اشناء، عالیہ، سمرہ اور جونیئر سیکشن کی طالبات زینب، نازیہ وغیرہ نے بہترین ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ اس دوران جملہ اسٹاف موجودرہا۔نواز گرلز پبلک اسکول، دیوبند میں بھی یوم اطفال کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر بچوں نے چاچا نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ بعد ازاں اسکول کے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اکرام الحق اور پرنسپل فوزیہ عبد اللہ خان نے کہاکہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے ہندوستان کو ایک نئی اور ترقی کی سمت دکھائی۔ا ن کے یوم پیدائش کو پورے ملک میں یوم اطفال کے طورپر منایا جاتاہے۔ اس دوران جملہ اسٹاف اورطالبات شریک رہیں۔ مولانا مدنی روڑ پر واقع اسپرنگ ڈیل، پبلک اسکول میں یوم اطفال کی تقریب کاانعقاد کیا ۔ اس موقع پر اپنے آنجہانی لیڈر چاچا نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تصویر پر گل پوشی کی۔ اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی نے چھوٹے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے یوم اطفال منانے کا مقصد بتایا اور کہا کہ ہم ہر سال پنڈت جواہر لعل نہرو کایوم پیدائش چلڈرن ڈے کے طور پر مناتے ہیں ۔سرسٹہ بازا ر میں واقع گرین ویلی پبلک میں چلڈرن ڈے جوش و خروش کیساتھ منایاگیا۔ اس دوران اسکول چیئرمین جمال ناصر عثمانی نے پنڈت نہرو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کو چلڈرن ڈے کی اہمیت بتائی۔ اس دوران جملہ اسٹاف اور بچے موجودرہے۔علاقہ کے گاؤں ساکھن کلاں کے جونیئر ہائی اسکول میں منعقد پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سید وجاہت شاہ نے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو جدید ہندوستان کے معمار ہے۔ انہوں نے عالمی امن کے لئے بہت جد وجہد کی، بچے انہیں چچا نہرو کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں سانپلہ کھتری،مانکی،بی بی پور،امر پور نین،سلطانپور،فتح پور،انبہٹہ شیخاں، کھنجہ احمد،مقبرہ اور دیوبند کے امن نرسری پبلک اسکول و نئی روشنی پبلک اسکول میں پروگراموں کانعقاد کیاگی۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker