ہندوستان

یہ مسجد میں بھی خواتین کے داخل ہونے کا معاملہ ہے! سبریمالا میں فی الحال جاری رہے گا خواتین کا داخلہ، سپریم کورٹ نے بڑی بینچ کو ریفر کیا کیس

 

نئی دہلی۔ ۱۴؍نومبر: سپریم کورٹ نے سبریمالا مندر میں سبھی عمر کی خواتین کو داخلہ کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کے کیس کو بڑی بینچ کو بھیج دیا ہے۔ اس معاملہ کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ پہلے بھی عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے 10 سے 50 سال کی خواتین کے داخلے پر پابندی کو صنف پر مبنی بھید بھاؤ مانا تھا۔ اب سات ججوں کی بینچ اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ دو ججوں کی عدم رضامندی کے بعد یہ کیس بڑی بینچ کو سونپا گیا ہے۔سبریمالا کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کیس کا اثر صرف اس مندر پر نہیں بلکہ مسجدوں میں خواتین کے داخلے اور اگیاری میں پارسی خواتین کے داخلے پر بھی پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ روایتیں مذہب کے تسلیم شدہ ضوابط کے مطابق ہونی چاہئیں۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے سبریمالا کیس کو بڑی بینچ کو سونپ دیا ہے۔ اب اس معاملہ کو 7 ججوں کی بینچ سنے گی۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker