ہندوستان

مہاراشٹر سیاسی بحران : امیت شاہ پر شیوسینا کا جوابی حملہ، قسم کھاتا ہوں، بالا صاحب کے کمرے میں ہوئی تھی ففٹی ففٹی فارمولے پر بات : سنجے راوت

 

ممبئی۔۱۴؍نومبر: بی جے پی صدر امت شاہ کے دیویندر فڑنویس کے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ہونے کی بات پر اب شیوسینا نے جوابی حملہ کیا ہے۔شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے قسم کھا کر کہا کہ بی جے پی نے بالا صاحب ٹھاکرے کے کمرے میں 50 -50 کا وعدہ کیا تھا لیکن اب جھوٹ بول رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان بالا صاحب کے کمرے میں بات چیت ہوئی تھی۔اس دوران شاہ بھی موجود تھے،ہم جھوٹ نہیں بولیں گے، بالا صاحب کی قسم کھاتے ہیں۔راوت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم جھوٹ کا سہارا لے کر کوئی بات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے بالا صاحب ٹھاکرے کی توہین کی ہے،بالا صاحب کے کمرے میں بی جے پی نے وعدہ کیا تھا۔اس دوران ادھو اور امت شاہ موجود تھے۔بالا صاحب کا کمرہ ہمارے لئے مندر کی طرح سے ہے،ہم جھوٹ نہیں بول رہے ہیں،50-50 کا وعدہ بی جے پی نے کیا تھا اور اب جھوٹ بول رہی ہے۔ واضح ہو کہ بی جے پی صدر امت شاہ نے مہاراشٹر میں چل رہے سیاسی واقعات پر پہلی بار خطاب کرتے ہوئے بدھ کو کہا تھا کہ پارٹی کو شیوسینا کی نئی مانگ قابل قبول نہیں ہے۔شاہ نے کہا کہ کئی بار میں اور پی ایم نریندر مودی عوامی طور پر کہہ چکے تھے کہ اگر ہمارا اتحاد انتخابات جیت جائے گا تو دیویندر فڑنویس وزیراعلی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی،اب وہ نئے مطالبات کے ساتھ سامنے آئے ہیں، جسے قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔شاہ نے گورنر کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے حکومت تشکیل کے لئے اتنا وقت کسی ریاست میں نہیں دیا گیا تھا۔18 دن کا وقت دیا گیا۔گورنر میں تمام پارٹیوں کو تبھی بلایا جب اسمبلی کی مدت ختم ہو گئی۔شیوسینا، کانگریس، این سی پی اور نہ ہم نے حکومت بنانے کا دعوی کیا،اگر آج بھی کسی پارٹی کے پاس نمبر ہے تو وہ گورنر کے پاس جا سکتا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker