ہندوستان

بھوک کے خلاف انسانی پہل پروجیکٹ کے تحت

تعاون ٹرسٹ کی جانب سے دہلی کے شرم وہار میں غذائی اجناس کی تقسیم

نئی دہلی، 13؍ نومبر 2019: آج مؤرخہ 13؍ نومبر 2019 کو شرم وہار، ابوالفضل انکلیو پارٹ 3، نئی دہلی میں تعاون ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواؤں میں 200 غذائی اجناس کٹس تقسیم کی گئی۔ ہر کٹ بیس کیلو چاول، دس کیلو آٹا، دو کیلو چنا، دو کیلو مسور دال، دو کیلو شکر، نصف کیلو چائے پتی، دو کیلو بیسن اور تین لیٹر ریفائن تیل وغیرہ پر مشتمل تھی۔تعاون ٹرسٹ ملک ہندوستان کا ایک معروف رفاہی اور غیرحکومتی ادارہ ہے، جو پچھلے تیس سالوں سے ڈاکٹر محمد منظور عالم صاحب کی زیر قیادت ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے۔ اب تک 109475 لوگوں نے ٹرسٹ کے مختلف پروگراموں اور منصوبوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ٹرسٹ کے متعلقہ منصوبے کو رو بہ عمل لانے میں عالمی اسلامی رفاہی تنظیم، کویت نے تعاون کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم دنیا کے مختلف ملکوں میں بھوک کے خلاف انسانی پہل کے پروجیکٹ کے تحت عظیم کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر شروم وہار کی پوری کالونی میں اشیاء خوردنی کی غریبوں میں تقسیم سے خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ کے سبھی لوگوں نے اسے پسند کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker