ہندوستان

بائکوں پر ہتھیار لہراتے ہوئے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو دیکھ کر پولیس انتظامیہ میں کھلبلی ،اعلیٰ افسران نے دی سخت ہدایت

دیوبند۔۱۵؍نومبر:(ایس چودھری) دیوبند علاقہ میں دو بائکوں پر ہتھیار لہراتے ہوئے گھوم رہے نوجوانوں کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی، پولیس نے نوجوانوں کی شناخت کے لئے علاقہ کے ایک گاؤں میں ڈیرہ بھی ڈال دیا، حالانکہ خبر لکھے جانے تک نہ تو نوجوانوں کی پہچان ہوپائی تھی اور نہ ہی پولیس نے کسی کو حراست میں لیا تھا۔ جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ،جس میں دو بائکوں پر بیٹھے چار نوجوان ہاتھوں میں دیسی طمنچے لئے سڑک پر گھوم رہے ہیں،اتنا ہی نہیں نوجوان اپنے طمنچہ میںکارتوس بھرتے بھی نظر آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کی خبر جب پولیس تک پہنچی پولیس محکمہ میںکھلبلی مچ گئی۔ نوجوان کو بائک پر دیوبند منگلور روڈ پر گھومتے ہوئے دیکھا گیاہے، معاملہ ضلع کے اعلیٰ پولیس افسران تک پہنچا تو مقامی پولیس بھی حرکت میں آگئی ،حالانکہ نوجوانوں کے علاقہ کے ایک گاؤں کا ہونے خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ، جس کے بعد پولیس مذکورہ گاؤں پہنچی اور نوجوانوں کی شناخت کرنا شروع کردی ۔ خبر لکھے جانے تک نوجوانوںکی شناخت نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی پولیس نے کسی کو حراست میں لیا تھا۔ اس بابت ایس ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر نے کہاکہ معاملہ ان کے علم میں آیاہے، ان کے مطابق ابھی نوجوانوں کی پہنچان نہیں ہوسکی ہے، پہچان کے لئے دیوبند پولیس کو ہدایت دے گئی،انہوںنے کہاکہ بائک پر بیٹھ کر اسلحہ لہرانے والے چار نوجوان جلدی ہی پولیس حراست میں ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker