ہندوستان

نابالغ طالبہ سے ریپ، ملزم نوجوان گرفتار، پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

 

دربھنگہ۔ ۱۶؍نومبر: سمری تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں 8 سالہ نابالغ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آتے ہی پولیس نے کارروائی کرکے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نوجوان نے ریپ کے واقعہ کو گھر کے قریب ہی سنسان مقام پر بانسباڑی میں انجام دیا ہے۔متاثرہ بچی گاوں کے ہی ایک پرائیوٹ اسکول کی اسٹینڈڑد ٹو کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ الزام ہے کہ منیہاس باشندہ شیخ محمد شاہد کا لڑکا 20 سالہ محمد ساجد نے بچی کو گیم کھیلنے کے بہانے اسے بانسباڑی میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ ریپ کیا۔گھر والے بچی کی تلاش کر رہے تھے جو نیم برہنہ حالت میں روتے بلکھتے ہوئے رات 9 بجے قریب پائی گئی تھی ۔سمری انچارج ہری کشور یادو اور جمعدار ہنس کمار نے ملزم نوجوان کو ہفتے کو دربھنگہ فرار ہونے کے دوران این۔ایچ 57 پر تیلیا پوکھر چوک کے پاس سے گرفتار کر لیا ہے ۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نوجوان نے بچی کے ساتھ ریپ کی بات قبول کی ہے تاہم پولیس نے ملزم نوجوان کے اقبالیہ بیان کی ویڈیو گرافی بھی کرائی ہے۔متاثرہ بچی کو طبی جانچ کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔اس ضمن میں متاثرہ بچی کی ماں کے بیان پر خاتون تھانہ میں 376 اور پوکسو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔لیڈی تھانہ کی اے ایس آئی اوشا دیوی نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker