ہندوستان

سی او کو مبینہ طور پر دھمکانے کا معاملہ : سی ایم یوگی نے وزیر سواتی سنگھ سے وضاحت طلب کرلی

 

لکھنؤ ۔ ۱۶؍نومبر: فراڈ کے 150 سے زیادہ معاملات میں تحقیقات کا سامنا کر رہے انسل کے لئے مبینہ طور پر پیروی کرنا اورسی او کو دھمکانا ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) سواتی سنگھ کو بھاری پڑ رہا ہے۔ ہفتہ کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے وائرل آڈیو کو لے کر وزیر سواتی سنگھ کو طلب کیا اوراس واقعہ کے تحت وضاحت طلب کی ۔ تقریباً 25 منٹ تک وزیر اعلی یوگی اور سواتی سنگھ کی ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی کافی ناراض تھے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی سے بھی 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوگی نے کہا ہے کہ کسی بھی داغدار یا مجرم کی پیروی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ایم کی ہدایت پر ڈی جی پی وپی سنگھ نے لکھنؤ کے ایس ایس پی سے رپورٹ مانگی ہے ۔ واضح ہو کہ وزیر سواتی سنگھ اور سی او کینٹ بینو سنگھ کی بات چیت کا ایک مبینہ آڈیو جمعہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ آڈیو میں سواتی سنگھ سی او کو انسل نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پھٹکار لگا رہی ہیں اور آکر ملنے کی ہدایت دیتے ہوئے سنائی پڑ رہی ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ لگاتے ہوئے لکھا کہ :’ صاف ہے کہ معاملہ وزیر تک محدود نہیں ہے‘۔ وزیر اعلی پھر بھی مجرموں کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزیر کو برطرف کر وزیر کے کردار کی جانچ پڑتال کرنا چاہئے۔ ادھر آڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد سواتی سنگھ نے جہاں سی او پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے، وہیں سی او نے اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے ۔ سواتی سنگھ نے سی او کو دھمکی دینے کے الزامات کو غلط بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی او خود ڈی جی پی کا رشتہ دار بتاتی ہیں اور غریب-متاثرین کی ایف آئی آر نہیں درج کرتی ہیں، جس صورت میں ان پیسہ مل جائے، اس کی ایف آئی آر درج کر لیتی ہیں۔ میں نے پہلے بھی انہیں کئی متاثرین کے کیس درج کرنے کے لئے کہا ہے ، لیکن انہوں نے نہیں درج کئے۔ میں نے خود ڈی جی پی سے ان کوہٹانے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد سی او نے بچنے کے لئے آڈیو وائرل کر دیا ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker