ہندوستان

شیوسینا کا این ڈی اے سے ہر رشتہ ختم، دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

 

آج مہاراشٹر میں حکومت سازی کےلیے این سی پی سربراہ شرد پوار اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ملاقات

ممبئی۔۱۶؍نومبر: شیوسینا نے واضح کر دیا ہے کہ دہلی میں منعقد ہونے والی این ڈی اے کی میٹنگ میں وہ شامل نہیں ہوگی۔ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں مچی ہلچل کے درمیان شیوسینا اور بی جے پی میں تلخیاں لگاتار بڑھ رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شیوسینا نے خود کو این ڈی اے سے بالکل الگ تھلگ کر لیا ہے۔این ڈی اےسے الگ ہونے کے بعد شیوسینا پارلیمنٹ میں بھی اب اپوزیشن کی طرف بیٹھے گی۔ شیوسینا کے این ڈی اے سے دوری حاصل کرنے کے بعد راجیہ سبھا میں بیٹھنے کی جگہ بدل گئی ہے۔اب پارٹی کے ایم پی اپوزیشن کی طرف بیٹھیں گے۔نئے نظام کے تحت شیوسینا کے رہنما سنجے راوت اعلیٰ ایوان میں 198 نمبر کی سیٹ پر بیٹھیں گے ۔ اس سے پہلے وہ 38 نمبر کی نشست پر بیٹھا کرتے تھے۔دریں اثناء مہاراشٹر میں بی جے پی کے ذریعہ دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے پر شیوسینا نے حملہ بولا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں کہا کہ مہاراشٹر میں نئے فارمولے سے کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔ یہ حملہ شیوسینا نے بی جے پی لیڈر منگنٹیوار کے اس بیان کے بعد دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی جلد ایک مستحکم حکومت بنائے گی اور اس کے بغیر ریاست میں حکومت سازی ممکن نہیں۔وہیں مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر شیوسینا-کانگریس این سی پی میں بات چیت جاری ہے اور اس کے لیے کامن منیمم پروگرام کا مسودہ بھی تیار کر لیاگیاہے۔ اس دوران شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہاہے کہ اگلی حکومت کی قیادت ادھوٹھاکرے کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ مہاراشٹر کا اگلا وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا۔اس سے پہلے این سی پی صدر شرد پوار نے بھی کہاتھاکہ تین جماعتوں کی حکومت پانچ سال کی مدت مکمل کرے گی اور مکمل مد ت تک حکومت دے گی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد کی قیادت شیوسینا کرے گی۔شرد پوار کے ساتھی اور این سی پی کے چیف ترجمان نواب ملک نے بھی کہاہے کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ شیوسینا کے پاس رہے گا۔نواب ملک نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ شیو سیناکاہوگا۔وزیراعلیٰ کیعہدے کے معاملے پر ہی اس نے اتحاد کوچھوڑاہے۔ ان کے جذبات کا احترام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔کانگریس صدرسونیا گاندھی اور این سی پی سربراہ شرد پوار مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے واسطے شیوسینا کے ساتھ ممکنہ اتحاد پر بات چیت کے لیے اتوار کو دہلی میں ملاقات کرسکتے ہیں۔کانگریس اور این سی پی پہلے ہی حکومت کی تشکیل کے لیے شیوسینا کے ساتھ ایک کم از کم مشترکہ پروگرام (CMP) پر بحث کر چکے ہیں۔این سی پی کے ذرائع نے کہاہے کہ سونیا گاندھی اورشردپوار اتوار کی شام کو میٹنگ کریں گے اور مہاراشٹر میں حکومت تشکیل سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ این سی پی حکومت کے استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے کانگریس کو حکومت کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔کانگریس اور این سی پی میں ذرائع نے بتایا کہ کم ازکم مشترکہ پروگرام کے مسودے اور تینوں جماعتوں کے درمیان محکموں کی تقسیم پراجلاس میں بحث کی جائے گی۔وزیراعلیٰ کے عہدے کی تقسیم کے معاملے پر بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان چلی کشیدگی کے بعد ریاست میں 12 نومبر کو صدر راج لگا دیا گیا تھا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker