ہندوستان

بابری مسجد فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست داخل کرے گا مسلم پرسنل لا بورڈ

مسجد کے بدلے میں کوئی متبادل زمین بھی قبول نہیں کرے گا بورڈ

لکھنؤ -17 نومبر ( بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بابری مسجد اراضی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے اہم قائدین بشمول بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ، جناب ظفر یاب جیلانی ودیگر افراد سینئر وکلا نے شرکت کی ۔اجلاس میں بابری مسجد اراضی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست داخل کرنے کے سلسلہ میں ارکان کی رائے حاصل کی ۔ذرائع کے مطابق بورڈ کا یہ احساس ہے کہ سپریم کورٹ میں داخل کی جانے والی درخواست صد فیصد مسترد ہوجائے گی؛ لیکن ہم اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست داخل کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker