ہندوستان

ملک میں 18 ہزار سے زائد وقف املاک پر قبضہ : وقف کونسل

 

نئی دہلی۔۱۷؍نومبر: ملک بھر میں 18 ہزار سے زائد وقف املاک پرتجاوزات ہیں اوران میں سے 1300 سے زیادہ املاک سرکاری محکموں یاایجنسیوں کے قبضے میں ہیں۔مرکزی وقف کونسل نے حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے تحت دائر درخواست کے جواب میں یہ معلومات دی ہے۔اقلیتی امورکی وزارت کے ماتحت ادارے وقف کونسل کے مطابق، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 18280 وقف املاک پر تجاوز ہے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 5610 وقف املاک پر تجاوز ہے۔اسی طرح مدھیہ پردیش میں 3240 جائیداد پر، مغربی بنگال میں 3082جائیداد پر، مغربی بنگال میں 3882 املاک پر اور تمل ناڈو میں 1335جائیداد پر نجی اداروں یا افراد کا قبضہ ہے،ملک کی راجدھانی دہلی میں 373 وقف املاک پر نجی اداروں یا افراد کی تجاوزات ہے۔تجاوز اور ان کو ہٹانے کی کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وقف کونسل کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ 2014 میں نظر ثانی قانون بننے کے بعد املاک کو تجاوز سے آزاد کرانے کے لئے مسلسل کوشش کی گئی، لیکن مقدموں کی تعداد ہزاروں میں ہونے کی وجہ سے ضروری کامیابی نہیں مل پا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وقف املاک پر مقدمات کے فوری نمٹارے کے مقصد سے جسٹس (ریٹائرڈ) ذکی اللہ خان کی صدارت میں پانچ رکنی کمیٹی بنی تھی۔اس کی رپورٹ لاگو کرنے پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ کے نفاذ سے وقف املاک سے منسلک مقدمات کافی حد تک کم ہونے اور قبضے ہٹنے کا امکان ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، 31 اکتوبر، 2018 تک ملک میں 574491 رجسٹرڈ وقف املاک ہیں۔ان جائیداد سے متعلق 24906 معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔اقلیتی امورکی وزارت نے انہیں مقدمات کو ختم کرنے کے مقصد سے وقف املاک سے متعلق قوانین کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ سال جسٹس (ریٹائرڈ) ذکی اللہ خان کی صدارت میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی جو اپنی رپورٹ سونپ چکی ہے۔بتا دیں کہ اس کمیٹی نے وقف قوانین 2014 میں تبدیلی کی سفارش کی ہے۔اس نے تجارتی تنصیبات کے لئے لیز کی مدت پانچ سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے، وقف املاک پر قابل ادائیگی سیفٹی ڈپازٹ کو عقلی بنانے اور فیس کی ادائیگی پرجائیدادکی لیز کرایہ دار کے قانونی جانشین کے نام منتقل کرنے جیسی کئی سفارشات کی ہیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker