ہندوستان

ملک میں خواتین کیلئے بدتر حالات، ہر ۶؍ منٹ اور ۱۶؍ منٹ میں ریپ کا واقعہ

نئی دہلی۔ ۳۰؍نومبر: گزرے 3 دنوں میں ملک بھر میں ہوئے ریپ کے واقعات نے ہلاکر رکھ دیا۔ تلنگانہ، چنڈٰ گرح، جھارکھنڈ اور گجرات میں خواتین کے ساتھ ریپ کے واقعات پیش آئے۔ این سی آربی کے 2017 کے ڈیٹا سے جانئے کہ خواتین کیلئے ملک میں حالات کتنے بدتر ہیں؟ملک میں ہر 16 منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ رپ ہوتا ہے۔ ت وہیں ہر 6 منٹ میں ایک خاتون چھیڑ چھاڑ اور بد سلوکی کا شکار ہوتی ہے۔این سی آر بی رپورٹ کے مطابق 2017 میں 32559 ریپ کیس درج ہوئے۔ ان معاملوں میں 30,299 کیس ایسے تھے جن میں ریپسٹ پہچان کے لوگ تھے۔ کل معاملوں میں ایسے کیس کی تعداد 93 فیصد رہی۔وہیں 2017 کی رپورٹ کے مطابق ریپ کےمعاملوں میں سب سے زیادہ قصوروار رشتے دار، دوست، آن لائن دوست، لو ان پارٹنر اور طلاق شدہ شوہر شامل ہیں۔ملک میں ریپسٹ کا شکار ہونے والی متاثرہ کی عمر 6 سال ے لیکر 60 سال تک ہے۔ درج معاملوں میں سب سے زیادہ شکار 18 سے 30 سال کی عمر والی خواتین بنیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker