ہندوستان

ملک کی ہر ریاست میں این آر سی کا نفاذ ہوگا، بہت مذاق اڑایا گیا، اب رام مندر کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا : راج ناتھ سنگھ

 

بوکارو،یکم دسمبر:سپریم کورٹ کی طرف سے ایودھیامعاملے میں فیصلہ دیئے جانے کے بعد رام مندر کی تعمیر کا راستہ صاف ہو چکا ہے۔جھارکھنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کے بعد اب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے انتخابی جلسہ عام کے دوران رام مندر کو لے کر بڑی بات کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے ہر انتخابی منشور میں وعدہ کیا، اس کے مطابق ہم رام للا کی جنم بھومی (ایودھیا) پر بھگوان رام کا عظیم الشان مندر بنانے جا رہے ہیں،کچھ پارٹیاں ہمارے اس وعدے پر مذاق اڑاتی تھیں لیکن اب مندر کی تعمیر سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم ملک کی ہر ریاست میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آرسی) لاگو کریں گے،ہر ہندوستانی کو یہ جاننے کا پورا حق ہے کہ ان کی زمین پر کون غیر قانونی تارکین وطن رہ رہا ہے،کچھ جماعتوں کو اس میں بھی ہماری غلطی لگتی ہے، انہیں ہم فرقہ وارانہ لگتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مکمل اکثریت حاصل کرے گی، کوئی بھی بی جے پی کے وزیر اعظم، وزراء یا وزرائے اعلی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے کہ وہ بدعنوان ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جھارکھنڈ کے ڈالٹن گنج میں کہا تھاکہ کانگریس کے کام کرنے کا طریقہ مسائل ٹالنے اور ان پر ووٹ مانگنے کا رہا ہے۔کانگریس نے اسی لیے آرٹیکل 370 کا مسئلہ لٹکائے رکھا،بھگوان رام کی جائے پیدائش کا تنازعہ بھی ان لوگوں نے دہائیوں سے لٹکایا ہوا تھا،کانگریس چاہتی تو حل نکال سکتی تھی لیکن اس نے ایسا نہ کر کے اپنے ووٹ بینک کی پرواہ کی،ملک اور سماج کا نقصان کیا۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker