مسلم دنیا

اقوام متحدہ کےسینئر عہدیدار کا غزہ پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ

نیویارک :2؍دسمبر(بی این ایس)اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری اور اس کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے فلسطین میں امن کے لیے رابطہ کار جیمی مکگولڈری نے ایک بیان میں کہا کہ 12 سے 14 نومبر کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر جارحانہ حملے اور بمباری کی آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گمناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ وسط نومبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تین روز تک وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 36 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔ شہداء میں زیادہ تربچے، خواتین اور عام شہری شامل تھے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker