ہندوستان

ڈاکٹر دیشا کے قتل واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزمین کو سخت سزادی جائے : تنظیم اتحاد العلماء والحفاظ کے ذمہ داران کا مطالبہ

تنظیم اتحادالعلماءوالحفاظ کے ذمہ داران نے مذمتی بیان بھی جاری کیا 

عادل آباد 2 دسمبر(پریس ریلیز)تنظیم اتحادالعلماءوالحفاظ و تنظیم الائمہ و مؤذنین عادل آباد کے ذمہ داران مولانا محمد اکبرالدین حسامی؛حافظ منظور احمد نے ڈاکٹردیشا قتل واقعہ کے خلاف ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ نے پورے سماج کو شرمندہ کردیا ہے،تنظیم کے ذمہ داران نے یہ مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث تمام ملزمین کو عبرت ناک سزادیجائے اور خواتین کی حفاظت اور آئندہ اسطرح کے واقعات نہ ہوں اس کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے، انہوں نے کہاکہ دیشا کے اہل خانہ کے غم میں تمام علماء وحفاظ اور شہریان عادل آباد برابر کے شریک ہیں اور اظہارتعزیت کرتے ہیں تنظیم کے ذمہ داران نے ملزمین کے خلاف شدید غصہ کا اظہار کیا۔اس موقع پر حافظ کاظم مصباحی؛حافظ عبدالعزیز؛حافظ سعداللہ؛حافظ نزیر احمد؛پرنسپل نونہال اردو اسکول عتیق احمد اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker