ہندوستان

پاکستان سے چندہ نہیں ملا، لہذا دھون کو ہٹایا، شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا متنازعہ بیان، رام ولاس ویدانتی نے کہا، ریویو پٹیشن کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ

 

لکھنو۔۳؍دسمبر: جمعیۃ علمائے ہندنے اب ایودھیا کے لیے سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے وکیل راجیو دھون کو ہٹا دیا ہے۔ بدعنوانی کے ملزم،بے تکے بیانات کے معروف ، یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے اس پرانتہائی گھنونابیان دیاہے۔اس نے کہاہے کہ راجیو دھون ایک بڑے وکیل ہیں۔ وہ زیادہ وصول کرتے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں صورتحال خراب ہے۔پاکستان سے چندہ کے لیے زیادہ رقم نہیں آئی ہوگی۔واضح رہے کہ دھون بلامعاوضہ پیروی کرتے رہے ہیں۔اسی دوران ، بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور رام جنم بھومی نیاس کے سینئر ممبر ، ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی نے کہاہے کہ مندر کے حق میں عدالت کے فیصلے کے بعد اب کانگریس اس پر نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے پیچھے ہے۔ کانگریس سیاسی فائدہ کے لیے دونوں برادریوں کے مابین تلخی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ اس ملک میں پیدا ہوئے بھائی چارے کی فضا خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ڈاکٹر ویدانتی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کے بنچ نے طویل بحث کے بعد فیصلہ دیا۔ اس کے خلاف درخواست دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ملک کے 90 مسلمان اب اس بارے میں کوئی تنازعہ اٹھانا نہیں چاہتے ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ جن کی روٹی اس سے چلتی تھی،وہ پریشان ہیں۔ایودھیا تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جمعیت علمائے ہندپیرکونظرثانی کی پہلی درخواست دائر کی گئی ہے۔منگل کے روز ، فیس بک پر مسلم فریق کے وکیل نے راجیو دھون نے لکھا ہے کہ مجھے بابری کیس سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے اس کیس میں خارج کردیا ہے۔ اعجاز اس سے پہلے جمعیت کی نمائندگی کررہے تھے۔ مجھے بتایا گیا کہ جمعیت ہند کے مدنی جی نے اشارہ کیا تھا کہ میں ٹھیک نہیں ہوں۔ یہ مکمل بکواس ہے۔حالاں کہ مسلم پرسنل لاء بورڈنے ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کوہی اپناوکیل بنانے کااشارہ دیاہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker