مسلم دنیا

مکہ مکرمہ میں مفتی عثمانی کے اعزاز میں ایک تہنیتی نشست

 

مکہ مکرمہ : 3 دسمبر (پریس ریلیز )مورخہ ١٤٤١ربیع الآخر ٥/٤ھ مطابق 2دسمبر 2019م بروز پیر شام مکہ مکرمہ میں جمعیت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد ھوا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن العثماني حفظه الله ورعاه کے اعزازواکرام میں ایک نششت منعقد کی گئ .

پروگرام کے مقاصد اور انعقاد پر روشنی ڈالتے ھوئے مولانا عطاءاللہ صاحب ندوی قاسمی ریسرچ اسکالر جامعہ ام القری نے کہا کہ ہماری سعادت مندی ھے کہ ہم. ہندوستان کی عظیم شخصیت معتبر عالم دین جو صرف ہندوستان ہین نہیں بلکہ عالمی طور پر تعلیمی تصنیفی ، علمی اور سماجی خدمات انجام دینے کی وجہ سے معروف اور ہردل عزیز ہیں . انکا استقبال کر رھے ھیں. مفتی صاحب کا قائم کردہ ادارہ جامعہ القاسم دار العلوم الاسلامیہ سپول بہار جو ابھی صرف 30 سال ھوئے ھیں. غیر معمولی ترقی کی ھے. جو صرف بہار ہی نہیں پورے ہندوستان میں ایک عظیم منارہ نور کی حیثیت سے دیکھا جارھا ھے اور جسکا فیض پورے عالم میں پہنچ رھا ھے.آج ہم طلباء حضرت کو اپنےدرمیان پاکر نہایت ہی خوشی محسوس کررھے ھیں

اور ہم سب تہہ دل سے انکا استقبال کر رھے ھیں

حالیہ دنوں میں آپ کی علمی وتصنیفی کارنامے کو سراھتے ھوئے آپ کو ڈاکٹریٹ کی اعزاری ڈگری سے نوازا گیا ھے یہ ہم سب کیلئے باعث فخر وسعادت ھے.

اس موقعے سے ڈاکٹر نعمت اللہ ناظم قاسمی پی ایچ ڈی اسکالر جامعہ ام القری نے طلباء کی کار کردگی اپنے علماء سے ربط اور جمعیت کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی.

مفتی شمیم صاحب قاسمی ریسرچ اسکالر جامعہ ام القری نے بڑے ہی مختصرا انداز میں ڈاکٹر صاحب کی خدمات اور ادارے کو پروان چڑھانے میں جو آپنے محنت مشقت اٹھائی ھے روشنی ڈالی ھے.

اسکے بعد مفتی کلیم اختر قاسمی ریسرچ اسکالر جامعہ ام القری نے ہم طلباء کی طرف سے خراج عقیدت پیش کی اور ساتھ ساتھ مفتی صاحب کو اپنے سفر کے تجربات ومشاھدات کی روشنی میں کچھ عرض کرنے کی درخواست کی.

اسکے بعد حضرت مفتی کا پر مغز قیمیتی خطاب ھوا جس مین انہوں نے اپنے حالات وتجربات ومشاھدات کی روشنی میں قیمتی گفتگو کی………………… اسکے بعد ہم طلباءنے ملکر انکی تکریم کی اورتھنئہ و مبارکباد پیش کی.

واضح رھے مجلس کی ابتداء کلام پاک سے ھوی جسمیں ایک ننھے چھوٹے بچے حبیب الرحمن نے تلاوت کی اس موقعے سے مولانامشتاق صاحب ندوی مولنا انور ندوی، مولانا عبد الباسط ندوی، مولانا نظام الدین مقبول نوری ندوی، مولانا حذیفہ مولانا فیروز صاحب قاسمی ریسرچ اسکالر جامعہ ام القری، مولانا مسبح اللہ صا حب قاسمی، مفتی سالم صاحب قاسمی اور قرب وجوار کے دیگر علماء وطلباء شریک رھے.اور عشائیہ اور دعا پر مجلس کا اختتام ھوا.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker